وفاقی بجٹ: حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران اخراجات میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران اخراجات میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران اپنے اخراجات میں مثالی کمی لانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی اخراجات 460 سے کم کرکے 437 ارب روپے کردیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2019-20 کے دوران پاکستان کے فوجی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا اور یہ گزشتہ سال کے 1150 ارب روپے پر مستحکم رہے گا۔#/s#

Facebook Comments

POST A COMMENT.