شکارپور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس نے اپنے پنجے گاڑ دیئے

شکارپور(ہم صفیر نیوز )شکارپور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس نے اپنے پنجے گاڑ دیئے،سول اسپتال شکارپور میں ایچ آئی وی اسکریننگ میں 47 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی زیادہ تعداد خواتین کی سامنے آئی ۔ تفصیلات کے مطابق شکار رپور سول اسپتال میں لاڑکانہ کی معروف گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر رفیعہ بلوچ کی جانب سے ڈی ایچ او شکارپور کے تعاون سے ایچ آئی وی اسکریننگ کیمپ قائم کیا گیا جس میں میں 321 افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ کی گئی جس میں 47 وائرس متاثرہ کیسز سامنے آئے ضلع ہیلتھ افسر شکارپور ڈاکٹر شبیر شیخ اور ڈاکٹر رفیعہ بلوچ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں 10 بچے، 13 مرد اور 24 خواتین شامل ہیں جنہیں سیکنڈ اور تھرڈ کٹ پر ٹیسٹ کے لیے ایچ آئی وی سینٹر لاڑکانہ ریفر کیا گیاہے جبکہ رتودیرو میں وائرس متاثرہ میں 80 فیصد بچے شامل ہیں تاہم شکار پور میں خواتین اس وائرس سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں ڈاکٹر رفیعہ بلوچ نے ننگر پارکر میں 21 اور گاھیجا میں 28 جون کو اسکریننگ کیمپ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.