ایران کے خلاف حملے کا آپشن منسوخ نہیں موخر کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ہم صفیر نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان بدستور موجود ہے۔ ایران پر حملہ روکنے کے حوالے سے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ایران پر حملے اور فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ اسے فی الحال صرف ملتوی کیا گیا ہے، منسوخ نہیں کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان بدستور موجود ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.