بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

کراچی(ہم صفیر نیوز)رواں مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو 570.043 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.92 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 509.323 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعداد وشمارکے مطابق مارچ کے مہینے میں بنگلہ دیش کو ملکی برآمدات کے نتیجے میں 60.63 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.