ایک گولی بھی چلائی تو خطے میں امریکی مفادات خاکستر ہوجائیں گے،ایران

تہران (ہم صفیر نیوز)ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی نوعیت کا حملہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے مفادات خاک ہوجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے بریگیڈیئر جنرل عبدالفضل نے کہا کہ ایران کی طرف چلائی جانے والی ایک گولی بھی مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے لیے خاکسترثابت ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر دشمن (امریکا اور اس کے اتحادی) طاقت سے بھرڈبے پر گولی چلا کر عسکری غلطی کرتے ہیں تو خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.