اب زیادہ وقت گھروالوں کیساتھ گزارنا چاہتا ہوں‘شاہ رخ خان

ممبئی (ہم صفیر نیو ز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد مزید نئی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتائی کہ اس وقت نہ تو مجھے کسی فلم کی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی میں اس وقت کسی فلم میں کام کر رہا ہوں کیوں کہ عام طور سے یہ ہوتا ہے کہ جب آپ کی کسی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے قریب ہوتی ہے تو آپ دوسرے پروجیکٹ پر کام شروع کر دیتے ہیں۔کنگ خان نے یہ بھی کہا کہ میں فلم ’زیرو‘ کی ریلیز کے بعد گزشتہ 3 سے 4 ماہ تک دوسری فلموں میں کام کے حوالے سے مصروف رہا لیکن اب میرا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ ابھی میرا دل اجازت نہیں دے رہا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے کچھ وقت اپنے لیے رکھنا چاہیے تاکہ میں فلمیں دیکھوں، کہانیاں سنوں اور کتابیں پڑھوں۔شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی کی پڑھائی چل رہی ہے جب کہ بیٹے آریان خان کی تعلیم مکمل ہونے والی ہے بس یہی وجہ ہے کہ میں اب زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.