دیپیکاکے سکیورٹی اہلکار کو جواب دینے کی ویڈیووائرل

ممبئی (ہم صفیر نیوز)بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون کی ممبئی ائیر پورٹ کی ایک ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں اْن کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے۔بھارتی اخبار این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دیپکا پڈوکون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایئرپورٹ کے اندر بغیر کسی پوچھ گچھ کے داخل ہوتی نظر آرہی ہیں اس پر سیکورٹی اہلکار نے انہیں آواز دے کر روکا اور اْن سے آئی ڈی ’ID‘ کارڈکا سوال کیا۔سیکورٹی اہلکار کے آواز دینے پر دیپکا نے اْن کی طرف مڑ کر دیکھا اور پوچھا کہ آئی ڈی کارڈ چاہیے کیا؟ اور فوراً بیگ سے اپنا آئی ڈی کارڈ نکال کر اْنہیں دکھادیا۔33 سالہ اداکارہ کے ایسا کرنے پر اْنہیں مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔ کسی کا کہنا ہے کہ ’انہیں دیپکا کا ائیر پورٹ سیکورٹی اہلکار کو فوراً اپنا آئی ڈی کارڈ دکھانا بے حد پسند آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ’مس دیپکا اور سیکورٹی اہلکار دونوں نے بہت خوب کیا۔ واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ کی مصروف ہیں جس میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھپاک‘ کاپہلا پوسٹر چند ماہ قبل دیپکا نے جاری کیا تھا۔فلم آئندہ برس 10جنوری کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.