سونے فی تولہ 350روپے مہنگا ہوگیا

کراچی (ہم صفیر نیوز)بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالرکی نمایاں کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید350روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1405ڈالر سے گھٹ کر1391ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 300روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت78650روپے سے بڑھ کر79000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت67430روپے سے بڑھ کر67730روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.