امریکہ عالمی سطح پرسیاسی تنہائی کا شکارہے،ایرانی وزیرخارجہ

واشنگٹن(ہم صفیر نیوز) امریکہ ایران کے مقابلے میں عالمی سطح پرسیاسی تنہائی کا شکار ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز ایرانی گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو موجودہ صورتحال میں سیاسی شکست کا سامنا ہے اورعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف وہ حتی ایک بیان بھی دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکا اورعالمی سطح پر سیاسی تنہائی کا شکار ہوا۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکام نے سوچا تھا کہ پابندیوں کے ساتھ ایرانی معیشت کو درہم برہم اور ایرانی عوام کو حکومت سے دور کردیں گے لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.