گڑھی خیرو میں کوٹریکینال میں 25فٹ چوڑا شگاف پڑگیا

جیکب آباد(ہم صفیر نیوز)گڑھی خیرو میں کوٹریکینال میں 25فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،آبپاشی عملے کی پہنچنے میں تاخیرکے سبب کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بندکیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے نواحی گاؤں خیرمحمد سے گزرنے والی کوٹڑی کینال کو 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ چاول کی فصل زیرآب آگئی،، محکمہ آبپاشی کو اطلاع کے باوجود کوئی نہ پہنچا جس پر متاثرہ کاشتکار شگاف بند کرنے کے لئے خود پانی میں اتر کر شگاف بند کرنے میں مصروف ہو گئے دیہاتیوں نے آبپاشی عملے کے پہنچنے میں تاخیر کے خلاف احتجاج بھی کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگرنہری پانی بند نہ کیا گیا تو گھروں میں داخل ہوجائے گاشگاف سے دہان کی فصل کو نقصان پہنچ ہے ازالہ کیا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.