کراچی،3 نوجوان سمندر کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے

کراچی(ہم صفیر نیوز)سیر وتفریح کی خاطر ہاکس بے جانے والے 3 نوجوان سمندر کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے 2جاں بحق جبکہ ایک کوبچالیاگیا۔حادثہ ہاکس بے سے متصل ٹرٹل بیچ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان پانی کی تیز لہروں کے باعث ڈوبے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کیا۔تھوڑی دیر بعد سمندر نے دو لاشیں اگل دیں جبکہ ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق کراچی سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالباسط اور عرفان جبکہ بے ہوش نوجوان کی شناخت حماد کے نام سے کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.