آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا عمل غیر تسلی بخش ہے، چین

بنکاک(ہم صفیر نیوز)اعلیٰ چینی سفارت کار اور اسٹیٹ قونصلر وانگ یی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ باہمی تعلقات بہتر بنانے کا عمل اطمینان بخش نہیں ہے اور ان تعلقات کا جلد از جلد بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس چینی سفارت کار نے یہ بیان بنکاک میں آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ کی ایک میٹنگ کے حاشیے پر اپنی آسٹریلوی ہم منصب مارِیس پیئن کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ چینی اسٹیٹ قونصلر کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں بیجنگ میں ہوئی ایک ملاقات میں یہ طے کیا گیا تھا کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے لیکن اس کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ چین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے داخلی امور میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.