بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں‘ مریم نواز

لاہور(ہم صفیر نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں، کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، غیورکشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ٹویٹر پر بھارت کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مریم نوا ز نے کہا کہ کوئی کشمیری اور کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور اور بہنوں کی ان کی آزادی کے حصول تک مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ غیور کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔اللہ کشمیری بھایؤں کی حفاظت فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کرے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.