مشکل حالات کے باوجود اورنگی کے حالات بدلنے کے لے کوشاں ہیں، وسیم اختر

کراچی(ہم صفیر نیوز)ڈپٹی کنوینر ومیئر کراچی نے حق پرست چوک اورنگی ٹاؤن میں اسٹریٹ لاٹس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اورنگی سمیت کراچی شہر کے اندھیروں کو مٹائیں گے آپ کے مسائل کاہمیں ادراک ہے اسکے حل کے لے کوشاں ہیں فراہمی آب ہو یا صفائی ہم پوری کوشش میں ہیں کہ ان مسائل پر قابو پایا جائے۔حالیہ بارشوں میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کیا ہے اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ سندھ کی بدعنوان حکومت ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی ہم نے آپ کے مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا ہے اور انہوں نے انکے حل کا یقین دلایا ہے اس افتتاح کے موقع پر ارکان سندھ اسمبلی علی خورشیدی اورصداقت علی ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.