سٹاک مارکیٹ 29ہزار پوائنٹ پر پہنچنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(ہم صفیر نیوز) سٹاک مارکیٹ 29ہزار پوائنٹ پر پہنچنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ چار سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔سٹاک مارکیٹ 29ہزار پوائنٹ پر آچکی ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں سٹاک مارکیٹ 52ہزار پوائنٹ سے تجاوز کررہی تھی لیکن بدقسمتی سے آج سٹاک مارکیٹ تاریخی گراوٹ کا شکار ہے۔سٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کی وجہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں ہیں۔ حکومت ایک ہزار ارب سے زائد کے قرضے لے چکی ہے لیکن اس کے باوجود ملکی معیشت سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی۔معیشت کی تباہی کی ذمہ دار اقتصادی کونسل اور وزارت خزانہ ہے۔ اقتصادی کونسل اور وزارت خزانہ میں تبدیلیاں کی جائیں۔اقتصادی کونسل میں ماہر معاشیات اور محب وطن افراد کو شامل کیا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.