لندن میں پاکستان ایکسپو اور یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس2019 کی تیاریاں مکمل

لندن میں پاکستان ایکسپو اور یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس2019 کی تیاریاں مکمل.کانفرنس اورنمائش 16اور 17اگست کو Ibis Earl’sکورٹ ہوٹل میں ہوگی،خورشید برلاس،فہدبرلاس کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،وزیراعظم کے ایڈوائزر نعیم الحق، ہائی کمشنرمحمدنفیس زکریااوردیگر شریک ہونگے (13th August 2019)پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے چیئرمین اور ٹریڈ ایمبیسڈر خورشید برلاس اور انٹرنیشنل بزنس کنسلٹنٹ فہدبرلاس نے لندن میں یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس اور پاکستان ایکسپولندن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ خورشید برلاس اورفہد برلاس عید سے قبل ہی لندن پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے نمائش اور کانفرنس کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا، یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 16اگست کو Ibis Earl’sکورٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹر اورسمارا پروڈکشن لمٹیڈ ینڈبرٹش پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرانتظام16اور17اگست کو لندن میں پاکستان ایکسپولندن اور یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 2019کا انعقاد ہوگاجبکہ اس موقع پر معروف ملکی وغیرملکی ماڈلز پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ سوٹس پہن کر ماڈلنگ کریں گے۔نمائش کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کمرشل قونصلرمحمدشعیب ظفر بھی خورشید برلاس اور انکی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرمحمدنفیس زکریا بھی نمائش وکانفرنس کی کامیابی کے لئے پیش پیش ہیں۔۔فہد برلاس نے بتایا کہ کانفرنس میں پاکستان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق،وزیراعظم کے ایڈوائزربرائے ٹریڈ اور انویسٹمنٹ صاحبزادہ عامر جہانگیر،لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمدنفیس زکریا،ممبر برٹش پارلیمنٹ فیصل رشید، سینیٹر فیصل جاوید خان، سید قمر رضا،چیئرمین برٹش مسلم فاؤنڈیشن اورسی ای او اسپائس ولیج گروپ سلیمان رضا،خورشید برلاس،ناصر اعوان،عارف انیس ملک اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔17اگست کو اسی ہوٹل میں نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوں سے پاکستانی مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کو پیش کریں گے۔ فہد برلاس کے مطابق پاکستان سے معروف ایکسپورٹرز،مینوفیکچررز،ڈیزائنر 15اگست کو لندن پہنچ جائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.