عید کے روز بھی جیکب آباد میں گندگی کے ڈھیر جمع

جیکب آباد(ہم صفیر نیوز)عید کے روز بھی جیکب آباد میں گندگی کے ڈھیر،صفائی نہ ہوئی بلدیہ کی غفلت نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا قبرستا ن میں سیوریج کا پانی جمع فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا،جگہ جگہ جانوروں کی آلائیشیں پڑی رہیں کوئی اٹھانے نہ آیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد عید کے روز بھی گندگی کی لپیٹ میں رہا گندگی کی لگے گندگی کے ڈھیراور روڈ پر جمع سیوریج کے پانی نے عوام کی عید کی خوشیاں پھیکی کردیں اسٹیشن روڈ،جعفر آباد محلہ،قائد اعظم روڈ،اولڈ میونسپل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کا پانی تالاب بنا رہا عید کے دن بھی صفائی نہ ہوئی،بلدیہ میں صفائی عملے کی فوج صرف موج کرتی رہی ڈیوٹی کوئی دینے کو تیار نہ ہوا جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پڑی رہیں جس سے گلی محلوں میں بدبو پھیلی رہی جبکہ قبرستاں میں بھی سیوریج کا پانی داخل ہو گیا جس کے باعث عید کے روز فاتحۃ خوانی کے لئے افضل بابا قبرستان آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر سجاد علی،عمیر خان،کریم بخش نہال خان،راحب اور دیگر شہریوں نے بلدیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کا یہ رویہ عوام دشمن ہے فنڈٖس کرپشن کی نذر اور عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے اور شہری عذاب میں ہیں وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات اسکا نوٹیس لیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.