جیکب آباد: زیادہ گوشت کھانے والوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں پہنچ گئی

جیکب آباد(ہم صفیر نیوز) جیکب آباد میں زیادہ گوشت کھانے والوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں پہنچ گئی، سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں مریضوں کا رش،زیادہ گوشت کھانے سے لوگ کولیسٹرول، ہیضے اور بلڈ پریشرمیں مبتلا ہوگئے ہیں:ڈاکٹر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید قربان پر زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں پہنچ گئی ہے، عید قربان پر گوشت کے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہیضے اور پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں مریضوں کا رش رہا، اس سلسلے میں ڈاکٹر اے جی انصاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ لوگ عید قربان پر ضرورت سے زیادہ گوشت کھاتے ہیں اس لیے وہ بیمار ہوجاتے ہیں، لوگ اگر اعتدال پسندی سے کھائیں تو ان کو اسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد گرم علاقہ ہے اس لیے یہاں زیادہ گوشت کھانے سے پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہے اور معدہ جلدی خراب ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول میں ہیضے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضرورت کے مطابق گوشت کا استعمال کریں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.