جیکب آباد میں ایک ہفتے میں چوری کی تین وارداتیں

جیکب آباد(ہم صفیر نیوز)جیکب آباد میں ایک ہفتے میں چوری کی تین وارداتیں اسٹریٹ کرائم کنٹرول نہ ہوا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایک ہفتے کے دوران تین چوری کی وارداتیں ہوئیں تیسری واردات سول لائین تھانے کی حدود میں ہوئی چور گھاس منڈی سے امیت کمار کی کریانہ کے روشندان سے داخل ہو کر 20لاکھ نقدی لیکر فرار ہوگئے علاوہ ازیں یاسین جمالی کی نئی سی ڈی موٹر سائیکل چور لیکر فرار ہو گئے شہریوں کو کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے شہر کے مختلف روڈس اور چوراہوں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی دیتے تھے لیکن اب نظر نہیں آتے ایس ایس پی بشیر بروہی اسکا نوٹیس لیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.