خوابوں کے بادشاہ منظور وسان کا سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان

خیرپور(ہمخوابوں کے بادشاہ منظور وسان کا سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان
صفیر نیوز)خوابوں کے بادشاہ سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے پارلیمانی سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا،مجھ سے مزید پارلیمانی سیاست نہیں ہوگی اب پارلیمانی سیاست میرا نواجوان بیٹا بیرسٹر ھالار خان وسان کرے گا منظور وسان کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشنگویوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے خوابو کے بادشاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے ابھی پارلیمانی سیاست نہیں ہوتی اس لیے میں نے پارلیمانی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اب میرا نوجوان بیٹا بیرسٹر ھالار خان وسان میری جگہ پارلیمانی سیاست کرے گا ویسے بھی اب نوجوانوں کا دور ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی نوجوان ہے اور نوجوان ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں اسی لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ دیگر شعبوں کی طرح سیاست میں بھی آگے آئیں اور اس ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں،اور نوجوان ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں،منظور وسان نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے ورکر بن کر کام کیا ہے میرے حلقے میں پارٹی قیادت جس کو بھی ٹکٹ دیتی ہے اس پر میں کبھی اعتراض نہیں کیا ہے بلکہ ہمیشہ پارٹی کے ہر فیصلے کو لبیک کہا ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہا ہے،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنماء ھالار خان وسان نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے کبھی عوام کو مایوس نہیں ہونے دونگا میرے لیے پہلے عوام ہے پھر کوئی اور ہے عوام کا خادم بن کر انکی خدمت کرونگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.