روہڑی گردنواح میں مختلف واقعات اور حادثات میں 17 افراد زخمی

روہڑی (ہم صفیر نیوز) روہڑی گردنواح میں مختلف واقعات اور حادثات میں 17 افراد زخمی تمام زخمیوں کو علاج کے لیے تعلقہ ہسپتال روہڑی لایا گیاتعلقہ ہسپتال روہڑی میں سہولیات نہ ہونے پر سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی سے ایک روز قبل پٹنی تھانے کی حدود نارا کینال کناروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 50 سالہ نہال ولد محمد پناہ جتوئی کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے واقعہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے روہڑی کے علاقے سلطان شاہ کالونی میں آغا عدیل نے محلے کے لڑکے صابر عرف پوپے کو دوستی نہ رکھنے پر پسٹل سے فائرنگ کر زخمی کردیا جیسے پولیس نے حراست میں لے لیا روہڑی تھانے کے قریب لالا گلی میں پیسوں کی لین دین پر عمر بندھانی نے ساتھیوں کے ہمراہ تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کرکے شور وم کے مالک اقبال قریشی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ووسری جانب عیدالاضحی کے روز روہڑی کے علاقے دبر تھانے کی حدود بھیڑو میں ہالیپوتہ برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران لاٹھیوں انیٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا جسکے نتیجے میں ایک گروہ کے پرویز احمد،سلیمان،،مولا بخش،رمضان، مسمات غلام ظہراں،مسمات حمیداں،مسمات سلمی ٰ،دوسری گروپ کے عبدالغفور ہالیپوتہ،عبدالحمید،یامین، نور حسن،گلاب سمیت 11 افراد زخمی ہوئے دریں اثنا قومی شاہراہ پر میر پور ماتھیلوسے سکھر کی جانب آنے والے موٹر سائیکل سوار ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سلیپ ہونے سے شاہد چاچڑ،محمد صالح چاچڑ،محمد ابراہیم چاچڑ زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے تعلقہ ہسپتال روہڑی لایا گیا جہاں پر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا،

Facebook Comments

POST A COMMENT.