کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف

راولپنڈی (ہم صفیر نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنر آرمی چیفل قمر جاوید باجوہ نے یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر واضح کیا ہے کہ نہ ہی 1947میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔بدھ کو یوم یویکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہاکہ نہ ہی 1947میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔جنرل قمر جاوید نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے، پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.