صدر مملکت اور وزیر اعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں چینی نائب وزیر خارجہ، سفیر اور دیگر حکام شامل تھے، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور، گوادر بندرگاہ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں کشیدگی سے متعلق مودی حکومت کے منفی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ڑی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید وسعت کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی وزیرخارجہ نے بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تعاون میں اضافے اور خطے کی پیچیدہ صورتحال میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر چینی وزیرخارجہ کے ہمراہ آنے والا وفد اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.