کلین کراچی مہم سیاسی ڈرامے بازی تھی،مرتضی وہاب

کراچی(ہم صفیر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و مشیرماحولیات، قانون و ساحلی ترقی سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء علی زید ی کی کلین کراچی مہم سستی شہرت حاصل کرنے کا بہانہ اور سیاسی ڈرامے بازی تھی،صفائی مہم کے نام پر سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کی کوشش اور مہم چلائی گئی، اگر تحریک انصاف کے لوگ دوسروں کی خامیاں ڈھونڈنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہوگا ویسے بھی تحریک انصاف نے اپنے ایک سال میں عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں،تبدیلی کی رٹ لگانے والوں نے صرف اور صرف انتقام کی سیاست کو فروغ دیاہے،کراچی کی عوام کا مینڈیٹ جن کے پاس رہاہے ان کی ناکامی کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی شہر قائد کی عوام کو اکیلا چھوڑ دیگی،کراچی کی عوام یہ جان چکی ہے کہ علی زید ی کی کلین کراچی مہم سے کراچی کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، وفاقی وزیر نے 48ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالنے کا دعوی کیا مگر صرف 12ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹس پر پہنچا، ان خیالات کا اظہار انہوں پی وائی او کے ترجمان تیمور علی مہر اور وائس پریذیڈنٹ پی وائی او طارق بلیدی سے ملاقات کے دوران کیا، بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی اپنا کام خوش اسلوبی سے کر رہی ہے اور اگر علی زیدی ٹانگ نہ اڑاتے تو کراچی کی صفائی کا کام ہم دو سے تین ہفتوں میں مکمل کر لیتے، تحریک انصاف پروپیگنڈاکرنے کے سواکوئی کام نہیں کر رہی، اس موقع پر پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ علی زیدی کی کراچی کو صاف کرنے کی مہم نے شہر کو مزید گندا کردیا ہے، بڑی شاہراہوں اور گلیوں کو صاف کرنے کی بجائے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل کردیا ہے، ان علاقوں میں بھی گندگی کے ڈھیر کردیئے ہیں جہاں گندگی کا نام و نشان بھی نہیں تھا، صفائی مہم میں ناکامی کے بعد علی زیدی کراچی کی عوام سے معافی مانگیں کیونکہ انہوں نے عوام سے جھوٹ بول کر گمراہ کرنے کی کوشش کی سندھ حکومت اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے، تحریک انصاف کے لوگ دوسروں کے کاموں میں روڑے اٹکانے کی بجائے اپنی کارکردگی کو ٹھیک کریں اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، عوامی پذیرائی ان کے مسائل حل کرنے سے ملتی ہے، تحریک انصاف کے لوگ ویسے ہی سستی شہر ت حاصل کرنے میں سر فہرست ہیں، میڈیا میں شہر ت پانے کے لیئے پہلے بھی علی زیدی اور دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کی ہیں، علی زیدی اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر دوسر وں کے کاموں میں مداخلت نہ کریں، اپنے وزارت کے ماتحت کام کرنے والے ادارے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اند ر بہت ہی براحال ہے بہتر ہے کہ وہ اپنی ساری توانائی ان اداروں کو ٹھیک کرنے میں لگائیں جو ان کی وزارت کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.