مریم اورنگزیب،پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب میں نے کہا آپ کو بتا دوں کہ ایک سال میں پولیو کے مریضوں کی تعداد تین سے 62 ہو گئی ہے، شاید آپ نے ٹی وی نہ دیکھا ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وقت پہ نوٹس لے لیں، ملک میں پولیو اور ڈینگی کے مریضوں ہر روز کی بنیاد پہ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی نالائقی کی وجہ سے معیشت، پولیو، ڈینگی، صحت اور تعلیم کے تمام چلتے ہوئے کامیاب پروگرام تباہ،عمران صاحب کی نالائقی اور نااہلی کے وائرس نے پورے نظام کو پولیو زدہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو پر ٹیکینکل ایڈوائزری گروپ کی رپورٹ عمران صاحب کے خلاف صحت کے شعبے چارج شیٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2014 میں پولیو کی تعداد 306 تھی جس پہ نواز شریف کی قیادت میں مربوط اور مضبوط حکمتِ عملی کے ساتھ قابو پایا۔ انہوں نے کہاکہ جولائی 2018ء میں ملک بھر سے صرف بلوچستان میں تین پولیو کیسز تھے، آج یہ تعداد 62 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چھ سال میں سب سے زیادہ پولیو کیسز کا سامنے آنا حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وہ تمام بین الاقوامی ادارے جو معیشت کی طرح پولیو پروگرام کی تعریف کر رہے تھے آج تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی، غفلت، مجرمانہ لاپرواہی اور نالائقی سے پولیو کا تمام گلوبل پروگرام ہی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف دور میں پولیو کیسز میں واضح کمی آئی تھی، پنجاب میں پولیس کیسز صفر ہوگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف دور میں عوام کو صحت کی خدمات کی فراہمی کے پروگرام کو عالمی سطح دنیا کے لئے بہترین مثال قرار دیاجارہا تھا۔انہوں نے کہاکہ تحقیق اور نگرانی کرنے والے ادارے پاکستان میں پولیو پروگرام کی ناکامی پر تشویش ظاہر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ یہاں سے پولیو وائرس دنیا کے دیگر خطوں میں جانے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پولیو پر رپورٹ پڑھیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی حکومت کیوں ناکام ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماہرین بتارہے ہیں کہ حکومت کا وڑن ہے نہ ہی حکمت عملی، ایک ٹیم کے اصول پر عمل کرنے میں آپ ناکام ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.