پاکستان میں فضائی کارروائی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،بھارتی وزیر

نئی دہلی(ہم صفیر نیوز)بھارتی وزیر سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ نے بھی مان لیا ہے کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سیکوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔اس سے قبل بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اگر پاکستان میں کارروائی کے دوران 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو اس کے ثبوت کہاں ہیں، کارروائی کی ویڈیو یا تصاویر کیوں جاری نہیں کی جارہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیں بھارتی وزیر سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض وارننگ تھی تاہم پاکستان میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔بھارتی وزیر نے انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کیا نریندر مودی نے 300 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا؟ اور کیا بی جے پی کے ترجمان نے ایسا کچھ کہا۔

Article Tags

Facebook Comments

POST A COMMENT.