ہم عظیم تہذیب کی آل اولاد ہیں، ترک وزیرداخلہ

انقرہ (ہم صفیر نیوز)ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ ترک ایک عظیم تہذیب کی آل اولاد ہیں،ہم صرف ترکی ہی میں نہیں ، بلکہ عرب دنیا اور دوسرے عرب شہروں میں بھی موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاربکیر میں حکمراں جماعت انصاف اور ترقی پارٹی ( آق) کے حامیوں کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ ہم صرف ترکی نہیں بلکہ دمشق ، حلب ، کرکوک ، یروشلیم ، فلسطین ، مکہ اور مدینہ ہیں۔ہم ایک عظیم تہذیب کی آل اولاد ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں ترک پولیس فورس کا سائبر صلاحیتو ں میں کوئی ہم پلّہ نہیں ۔

Article Tags

Facebook Comments

POST A COMMENT.