پاکستان نے تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کی یقین دہانی کرائی ہے ،امریکا

واشنگٹن(ہم صفیر نیوز) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہاہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ٹوئیٹرپر جاری ایک بیان میں کہاکہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پاکستان بھارت سیکشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.