انتہا پسند ہندوؤں کا شاہ رخ،عامر اورسلمان پر پاکستان مخالف بیان دینے کا دباؤ

ممبئی (ہم صفیر نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کو بالی ووڈ سے وابستہ مسلمان فنکاروں پر پاکستان مخالف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا ٹاسک مل گیا۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مخالف بیان دینے کے لیے بالی ووڈ میں کام کرنے والے بہت سے مسلمان فنکاروں کو براہ راست اور نامعلوم فون نمبرز سے کالز کے ذریعے دھمکایا جارہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پاکستان مخالف بیان دیں۔ دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کے رہنماؤں کی جانب سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیغامات پہنچا دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا جو مسلمان اور پاکستان مخالف بیان دینے کی مہم چلانے کے لیے پہلے ہی بہت سرگرم دکھائی دے رہا ہے انہوں نے بھی اپنے پروگراموں کے ذریعے مسلمان سیاستدانوں ‘عالم دین اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنماؤں کو غدار پیش کرنے کی ٹھان لی ہے۔موجودہ صورتحال میں اس پروپیگنڈا پر جہاں کچھ بھارتی صحافی بات کرتے ہوئے گھناؤنی سازش کو بے نقاب کر رہے ہیں وہیں دنیا بھر میں بھی اس مہم پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود مودی سرکار آئندہ انتخابات میں ’’ جیتنے ’’ کے لیے اینٹی مسلم اور اینٹی پاکستان کارڈ استعمال کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی پر کارفرما ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.