اداکارہ مدھو اور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر فیصل چوہدری کے درمیان صلح ہو گئی

لاہور (ہم صفیر نیوز)اداکارہ مدھو اور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر فیصل چوہدری کے درمیان صلح ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ستارہ تھیٹر میں اداکارہ مدھو اور پروڈیوسر فیصل چوہدری کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی تھی جس پر مدھو نے ڈرامہ چھوڑ دیا تھا تاہم گزشتہ روز معروف فلم پروڈیوسر ملک یعقوب نور نے دونوں کے درمیان صلح کروا دی ۔ اس موقع پر مدھو اور فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے درمیان معمولی سے غلط فہمی پیدا ہوئی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے ، ملک یعقوب نور نے صلح کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔اداکارہ مدھو آج بروز جمعہ سے دوبارہ ستارہ تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’لکی کبوتریاں ‘‘ میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی

Facebook Comments

POST A COMMENT.