بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی

کراچی (ہم صفیرنیوز) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1308ڈالرسے گھٹ کر1298ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں300روپے اوردس گرام قیمت میں258روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت69300روپے سے گھٹ کر69000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59414روپے سے گھٹ کر59156روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی

Facebook Comments

POST A COMMENT.