نیب کا مصطفی کمال سمیت گیارہ افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

کراچی (ہم صفیر نیوز )سندھ ہائیکورٹ میں مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف ساحل سمندر پر ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،عدالت نے نیب سے 2 مئی کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائمخانی، ممتاز حیدر، نذیر زرداری اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں نیب نے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سمیت گیارہ افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے سے، عدالت کا آگاہ کردیا۔ نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ نیب ہیڈکوارٹر کردیا ہے، عدالت نے نیب سے 2 مئی کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے،زمین 1980میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی ،2005 میں ساری زمین ڈی جے بلڈرز نے لیز پر حاصل کرلی ،سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیرقانونی اجازت دی ،مصطفی کمال کو ملزم نامزد کیا گیا ہے بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.