بریگزٹ کے حوالے سے برطانیہ واضح منصوبہ پیش کرے، فرانس

پیرس (ہم صفیر نیوز)فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل برطانیہ حکومت کو بریگزٹ کے حوالے سے واضح جواب دینا چاہیے، برطانیہ کو واضح اور متبادل منصوبہ پیش کیا جانا چاہیے ورنہ اسے بغیر کسی ڈیل کے ہی یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مکمل وضاحت کے بغیر کسی نتیجے تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ صدر ایمانوئل ماکروں کے مطابق واضح اور متبادل منصوبہ پیش کیا جانا چاہیے ورنہ لندن کو بغیر کسی ڈیل کے ہی یورپی یونین سے الگ ہونے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.