پانی چوری میں واٹر بورڈ اور مقامی پولیس ملوث ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (ہم صفیر نیوز)پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ سیکریٹری میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جو ابھی تک حل نہیں کیا گیا ہے کراچی میں پانی چوری کر کے فروخت کیا جاتا ہے پانی چوری میں واٹر بورڈ اور مقامی پولیس ملوث ہے جس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ اگر کارروائی ہوتی بھی ہے کوئی سزا نہیں مل پاتی۔ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ تحٹ مقدمات بنائے جائیں اور پانی چوری سے بچایا جاہے تاکہ شہریوں کو پانی مہیا ہوسکے۔ کے فور منصوبہ سفید ہاتھی ہے اس منصوبے کو خراب کرے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کی ڈیزئان بنائی ہے کے فور پر جو بجیٹ ضایع کیا گیا ہے اس کے تحقیقات کروائی جائے۔ کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے عمران خان کا وعدہ ہے کراچی کے مسائل حل کریں گے، عمران خان گیارہ جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے وفاقی حکومت کراچی کے لئے پروجیکٹ دے رہا ہے، کراچی کی روشنیاں ہم بحال کروائیں گے۔ سندھ حکومت اگر چاہتی ہے تو وفاق اس کی ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ اگر عوام کے مفاد میں کام کریں گے تو ہم مل کر کام کرنے کو بھی تیار ہیں۔ وفاق کی جانب سے مدد کی جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.