جدہ، براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی عمارت مسمارکردی گئی

ریاض(ہم صفیر نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں 1960ء میں قائم کردہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویڑن براڈ کاسٹک کارپوریشن کی 12 منزلہ عمارت کو مسمار کردیا گیا۔ عمارت کی مسماری کی وجہ اس کی بوسیدگی اور خطرناک ہونا بتائی جاتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی براڈ کاسٹک کارپوریشن کی دیرینہ بلڈنگ میں موجود عملہ جدہ کی ایک نئی عمارت میں منتقل کردیا۔ قبل ازیں ماہرین تعمیرات کی ایک ٹیم نے کارپوریشن کی عمارت کا معائنہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ عمارت حفاظتی اصولوں پرپوری نہیں اترتی جو کسی بھی وقت وہاں کام کرنے والے ملازمین کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں پرانی عمارت میں دلچسپی لینے والے حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی ورثے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ جدہ کی پرانی عمارت کو خالی کرنے سے قبل اس کا ایک سروے کرایا گیا جس میں ماہرین نے اسے خطرناک قرار دیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ 12 منزلہ عمارت کی مرمت سے بھی اس کے خطرات کم نہیں کیے جاسکتے جس کے بعد اسے مسمار کرنا ضروری خیال کیاگیا۔بیان میں کہا گیا کہ کارپوریشن نے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے فیلڈ وزٹ کے نتائج کی بنیاد پر عمارت کو خالی کرنے اور کارکنوں کو کسی دوسری عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمارت کی حیثیت کا جائزہ لینے اور جانچنے کے بعد ماہرین اس نتیجے پرپہنچے کہ اس کی ساخت غیرمحفوظ ہے۔ اس کی بقا کا عملے اور شہریوں کے لیے خطرناک ہے۔انجینئرنگ اور تعمیراتی مطالعے نے اس کی تصدیق کردی کہ اس کی کوئی بھی مرمت بے مقصد ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.