عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

جدہ(ہم صفیر نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولیعہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر برائے سمند پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی شریک تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.