علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(ہم صفیر نیوز) اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔لاہور کی مقامی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں علی ظفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عدالت میں زیر سماعت ہے اور فیصلہ ہونے تک گلوکارہ کو بیان بازی سے روکا گیا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق عدالتی احکامات کے باجود میشا شفیع نے میڈیا پر بیان بازی کی لہذا گلوکارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے میشا شفیع سے سات اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔18 ستمبر کو ہونے والی ایک سماعت کے دوران گلوکارہ نے ادکار پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔لاہور کی مقامی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران میشا شفیع نے مقف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے۔ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میرے اوپر کینڈین شہریت حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا اور میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.