خشک میوہ جات کی درآمدات میں 12.59 فیصد کی کمی

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز) اگست2019ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 12.59 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات 152 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اگست2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 135 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح اگست 2018ء کے مقابلہ میں اگست 2019ءکے دوران خشک میوہ جات کی ملکی درآمدات میں 17ملین روپے یعنی 12.59 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.