چاول کی برآمدات میں 2ماہ کے دوران 48.64 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز) چاول کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی، اگست) کے دوران 48.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران 5 لاکھ 90 ہزار 53 ٹن چاول برآمد کئے گئے ہیں جن کی مالیت 322.836 ملین ڈالر رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 3 لاکھ 99 ہزار 633 ٹن چاولوں کی برآمد سے 223.918 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 98.918 ملین ڈالر یعنی 48.64 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات میں 48 فیصد سے زیادہ کے اضافہ کے نتیجے میں جولائی، اگست 2019 ء کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 650.257 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.