جیمز بانڈ کی فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائی“ کا پرومو جاری کر دیا گیا

لاس اینجلس (ہم صفیر نیوز) جیمز بانڈ سیریز کی پچیسویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائیکا پرومو جاری کر دیا گیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکشن جاسوس سیریز کی پیچیسویں فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائی“ جس کی ہدایات کیری فوکناگا دے رہے ہیں کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ریٹائرجاسوس کی ہے جوریٹائرمنٹ کے بعد جمیکا میں پر سکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے تاہم جب سی آئی اے سے اس کا پرانا دوست فیلکس لیٹر مدد مانگتا ہے تو وہ اغوا شدہ سائنسدان کو بچانے کے لئے ایک اور خطرناک مشن کا آغاز کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔فلم 3 اپریل 2020 ء کو برطانیہ اور 8 اپریل کو شمالی اریکہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.