خام تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کے قریب آجائیں گے،روس

ماسکو(ہم صفیر نیوز)روس نے کہا ہے کہ خام تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کے قریب آجائیں گے۔ یہ بات روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نووک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ روس کی سماجی و اقتصادی ترقی بارے پیش گوئی کا انحصار خام تیل کے نرخوں پر ہے اور تیل اور گیس آمدنی کے دو بڑے ذرائع ہیں، توقع ہے کہ تیل کے نرخ عنقریب 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آجائیں گے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روس نے اپنے رواں سال کے قومی بجٹ کو 42 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیار کیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.