نیٹ فلیکس کا لائیو سٹریمنگ 29 نومبر کو شروع کرنے کا اعلان

لاس اینجلس (ہم صفیر نیوز)انٹر نیٹ سٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس بین الاقوامی سطح پر تیار کردہ رومانٹک فلم اٹلانٹک کی لائیو سٹریمنگ 29 نومبر کو شروع کرے گی اس سے قبل نیٹ فلیکس اس فلم کو نمائش کے لئے محدود امریکی سینیما تھیٹروں پر بھی ریلیز کرے گی۔خبررساں ادارے کے مطابق اٹلانٹک فرانسیسی نژاد سیاہ فام ہدایتکارہ مٹی ڈیوپ کی پہلی نمایاں فلم ہے جس کو امسال کانز فلمی میلے میں گرینڈ پریکس ایوارڈ بھی حاصل ہوا جبکہ اس کی پام ڈی اور کے لئے بھی نامزدگی عمل مین آئی تھی، بطور مصنف و ہدایتکار ڈیوپ نے اس فلم کی شوٹنگ اپنے والد کے آبائی شہر ڈاکار میں کی ہے۔فلم کی موسیقی فاطمہ القادری نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی کہانی ایک جورے کے گرد گھومتی ہے جو بہتر مستقبل کی تلاش مین سینیگال چھور کر سمندر کے راستے مغرب جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.