• May 27, 2020

رجب طیب اردوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

لاہور (ہم صفیر نیوز)چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ رجب طیب اردوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے،ترکی کا پاکستان کے ساتھ تجارت کیلئے پا نچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان معا شی انقلا ب کا سبب بنے گا،پاکستان کی ترکی کے ساتھ تعلقات کی اپنی اہمیت ہے،پاک ترک ہمیشہ بھائیوں کی طرح کھڑے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ترک صدر کا کشمیریوں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اظہار لازوال دوستی کا ثبوت ہے،صدر اردوان کا ایف اے ٹی ایف اور کشمیر پر بیان ان کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے،فلسطین کے مسئلے پر صدر اردوان کا بیان مسلمانوں کے دل کی آواز ہے،صدر ایردوان نے پاکستان کا دل جیت لیا،ان کا خطاب ایک سچے، کھرے، مخلص، وفا شعار بھائی کا خطاب تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترکی ہمیشہ سے پاکستان کا سچا، بااعتماد، ہمدرد و غم گسار رفیق رہا ہے،ترکی کی دوستی ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے،ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں۔

Read Previous

چین امریکہ مسابقت سے فوجی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگیا

Read Next

برطانیہ کو مسلسل دوسرے ویک اینڈ پر طوفان کا سامنا

%d bloggers like this: