• May 27, 2020

ماہرہ خان اور مہوش حیات کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد 15 جنوری کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ ستاروں نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔معروف اداکارہ ماہرہ خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میری والدہ بتاتی ہیں کہ انکل نعیم اپنی بیوی کو بازوں میں اٹھاتے تھے جب وہ شدید بیمار تھیں اور کسی بچے کی طرح دیکھ بھال کرتے تھے،اب وہ پھر سے ایک ہو گئے ہیں۔

Read Previous

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی تقریر میں سورہ توبہ کا ذکر

Read Next

حمزہ بن لادن ایک واحد نام تھا جس کے بارے میں امریکی صدر کو پہلے سےعلم تھا،پینٹاگون

%d bloggers like this: