• May 27, 2020

میڈیا لوگوں تک اسلام بارے آگاہی پھیلانے کے لئے مضبوط پلیٹ فارم ہے، حمزہ علی عباسی

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)سابق اداکار حمزہ علی عاسی نے کہا میڈیا لوگوں تک اسلام بارے آگاہی پھیلانے کے لئے مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی ہمشہ کوشش تھی کہ وہ اپنے کام کے ذریعے اپنی زند گی اور آخرت کے ساتھ لوگوں کے لئے کچھ اچھا کر جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ان کو ایمان کے راستے میں گامزن کیا ہے اور ان وہ بطور ہدایت کار اپنے اس مقصد کو پورا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اسلام پر مبنی فلم بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ اداکار کا ڈرامہ الف شائقین میں بہت پسند کیا جارہا ہے جس کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔

Read Previous

ڈرامہ سیریل عہد وفا نے ناظرین کوحقیقی دوستی کی اہمیت باور کروا دی

Read Next

مہوش حیات، اقرا عزیز اور یاسر حسین کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں

%d bloggers like this: