• May 25, 2020

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات کا اعلان

کراچی(ہم صفیر نیوز ) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات 28 مارچ 2020 ء کو ہوں گے، کے یو جے دستور کے ممبرشپ کی تجدید اور نئی ممبر شپ کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے،کے یوجے دستور کے صدر طارق ابو الحسن کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس کے کئے گئے فیصلوں کے مطابق نئی ممبر شپ کے لیے آنے والے فارموں پر فیصلہ یکم مارچ کو ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 21-2020 ء 28 مارچ کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے جس کے لئے ڈاکٹر سیف اللہ خان کو الیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، سربراہ کمیٹی دیگر اراکین کی نامزدگی کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر یں گے۔سالانہ انتخابات سے قبل کے یو جے دستور کی سالانہ جنرل کونسل 7 مارچ 2020 ء کو کراچی پریس کلب میں دن 2 بجے ہو گی۔

Read Previous

پاسبان ڈیموکریٹک کا ایران میں کورونا وائرس کے انکشاف پر تشویش کا اظہار

Read Next

او پی ایف میں نیب زدہ آفیسر پلی بارگین کے باوجودگھر بیٹھے تنخوائیں وصول کر نے لگا

%d bloggers like this: