• April 1, 2020

ہنگورجہ: رٹائرڈ فوجی نے فائرنگ کر کے رٹائرڈ فوجی کو ہی قتل کر دیا

ہنگورجہ(نمائیدہ ہم صفیر) ہنگورجہ کے قریب رٹائرڈ فوجی نے فائرنگ کر کے رٹائرڈ فوجی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاکپ کر دیا۔قتل واقع کامقدمہ درج نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ہنگورجہ تھانے کی حدود گاؤں نھال سولنگی میں رٹائرڈ فوجی اہلکار غلام حر سولنگی نے پسٹل کے فائر کر کے دوسری رٹائرڈ فوجی اہلکار دیدار حسین سولنگی کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔ ہنگورجہ پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعے کی جگہ پہنچ کر ملزم غلام حر سولنگی کو پسٹل سمیت گرفتار کر کے مقتول دیدار حسین کی نعش کو ہنگورجہ اسپتال منتقل کر دیا۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ معمولی بات پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا ملزم پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔واقع کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری طرف مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ہنگورجہ اسپتال سے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔جب کہ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

Read Previous

سلطنت نیازیہ صوبائی خود مختاری کی دھجیاں اڑا رہی ہے،پلوشہ خان

Read Next

شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کو گرفتار کرنے میں سندھ حکومت او پولیس غیر سنجیدہ ہے: غلام حسین چانگ

%d bloggers like this: