• April 1, 2020

شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کو گرفتار کرنے میں سندھ حکومت او پولیس غیر سنجیدہ ہے: غلام حسین چانگ

ہنگورجہ(نمائیدہ ہم صفیر) صحافی اتحاد خیرپورکے صدر غلام حسین چانگ نے کہا ہے کہ شہید صحافی عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں سندھ حکومت اور سندھ پولیس مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے۔ملزمان گرفتار نہیں کیئے گئے تو ہالانی قومی شاھراہ پر دہرنا دے کر قومی شاھراہ کو بلاک کیا جائیگا۔ کھرڑاہ پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداران کی حلف وفاداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ صحافیوں کے لیئے مقتل گاہ بن گیا ہے۔پچاس سے زائد صحافیوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔ افسوس کی بات یے ہے کہ شہید عزیز میمن کے قتل کے مقدمے میں اے ٹی سی قلم درج نہیں کیا گیا۔تقریب سے صحافیوں اتحاد خیرپور کے رہنما ڈاکٹر خیرمحمد عامر،زاھد گل سولنگی،ارشاد پھل، غلام مرتضیٰ جمالی،محبت خان پھل،ظفر ملاح،وحید پھل، لیاقت جمالی اور دیگران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید عزیز میمن کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔بعد میں صحافی اتحاد خیرپور کے صدر غلام حسین چانگ نے پریس کلب کھرڑاہ کے نئے منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور تقریب کے دوران شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Read Previous

ہنگورجہ: رٹائرڈ فوجی نے فائرنگ کر کے رٹائرڈ فوجی کو ہی قتل کر دیا

Read Next

پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،فردوس عاشق اعوان

%d bloggers like this: