• April 1, 2020

پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(ہم صفیر نیوز )وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی اس کے کارکن ہوتے ہیں اور مینار پاکستان میں حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے ملکی سیاست میں موجود گندی مچھلیوں کو سبق ملے گا، قافلے کے ہمراہ لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان کرونا وائرس سے محفوظ ہے حالانکہ کرونا وائرس ایک گلوبل کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں اور چائنہ کی حکومت نے جس طرح کرونا وائرس کا مقابلہ کیاوہ قابل ستائش ہے تاہم ہماری بارڈر اس سے محفوظ ہیں اورکرونا وائرس کا کوئی شکار پاکستان میں نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں مخصوص ٹولہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے اورجس مافیا کی ٹکر عمران خان سے ہے اس کی جڑیں سیالکوٹ میں ہیں اوراقبال کے شاہین ان سیاسی گدھوں کو شکست دیں گے اورکارکنان اور قیادت کی مضبوطی عمران خان کے نظریات کو مضبوط کریں گی اورسیالکوٹ سے سومنات کے مندروں کو کارکنوں کے زریعے گرائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت کے کارکن اسکی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو آج خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے اورکارکنان اگلے مورچے کے سپاہی ہوتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کارکنوں اور قیادت کا آپس میں فقدان تھالیکن اب پارٹی نچلی سطح سے متحرک ہوچکی ہے جس سے ملک وقوم کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان کے ریلیف دینے کے پروگرام عوام تک پہنچے گے،ان کا کہناتھا کہ سنٹرل پنجاب میں کارکنان کو وہ مقام نہ مل سکا جس کا آج ری وائیول ہوگا اور لیڈر شپ اور کارکنان کو اکٹھے کر نے کا آج عمل ہوگا کیونکہ کارکنان اور قیادت میں رابطے کمزور تھے تاہم سیف اللہ خان نیازی اور چوہدری اعجاز نے کارکنان اور قیادت میں اہم کردار ادا کیا ہے اوراسی وجہ سے نچلی سطح کے کارکنان سے اوپر تک بہترین نیٹ ورک بن چکا ہے،

Read Previous

شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کو گرفتار کرنے میں سندھ حکومت او پولیس غیر سنجیدہ ہے: غلام حسین چانگ

Read Next

بلوچستان حکومت نےایران جانے والے شہریوں پر پابندی عائد

%d bloggers like this: