• May 25, 2020

سکھر: سندھ فوڈ اتھارٹی کے آئل ملوں پر چھاپے،جرمانہ عائد

سکھر(ہم صفیر نیوز)سکھر میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے آئل ملوں پر چھاپے، غیرمعیاری کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے پر دو فیکٹریوں پر سات لاکھ روپے جرمانہ عائد،صفائی کے ناقص انتظامات پر ٹیم عملے پر برہم، سیمپلز حاصل کرلیے، لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، عائشہ جونیجو، تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے ڈائریکٹر عائشہ جونیجو کی سربراہی میں سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع آئل ملوں پر چھاپہ مارے اور وہاں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ غیر معیاری طور پر کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے پر دو آئل ملوں پر سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ دیگر ملوں سے گھی اور تیل کے سیمپل بھی حاصل کرلیے اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی عائشہ جونیجو نے بتایا کہ یہ سیمپل لیبارٹری کو بھجوائے جائیں گے اور وہاں سے رپورٹ آنے کے بعد مل مالکان کے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی ان کا کہنا تھا فیکٹریوں کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں ہے جسے بہتر بنانے کے لیے فیکٹریز انتظامیہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے اور اگر معیار بہتر نہ بنایا گیا تو فیکٹریاں سیل کردی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے میں لوگوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے کاروائیاں کررہی ہے۔

Read Previous

امریکی صدر کی بھارت آمد، نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گئے

Read Next

شہریوں کے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،مئیر سکھر

%d bloggers like this: